Only a government formed without the establishment can get the country out of its problems, Imran Khan

LAHORE: Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan has said that I am aware that the judiciary is under severe pressure and judges are receiving calls from unknown numbers.

Pakistan Tehreek-e-Insaaf Chairman Imran Khan said in a video address to the nation that the judges are being called and threatened that their files are lying with us, if the order is not obeyed, they will be opened, but I hope that the judiciary will do the same. I will establish the rule of law.

Imran Khan said that all institutions including FIA are being used for their nefarious purposes and they are now looking at cases against PTI, forgetting everything, the police are also not happy with this behavior and arrests while honest Government officials are also unhappy with this attitude.

Government’s objection to the three judges of the Audio-Leaks Commission bench

Chairman PTI said that despite all the atrocities like the demolition of houses, closure of businesses, and threats to children, they are connected with us. People will not recognize us if we say goodbye. He said that such political pressure has never been applied in the history of the country.

The task has been given. Imran Khan said, “I am ready to talk, but explain to me what will happen after me?” They will divide the electorate by forming a party and including PTI leavers in it, they will form a coalition government and people will not vote for PML-N.

Chairman PTI said that the coalition government is not the solution to the country’s problems, only the government formed with the support of the people without the establishment can get the country out of the problems because Pakistan can be saved from major decisions.

Imran Khan further said that they will attack me for the third time now, they have also picked up my security officer Colonel Asim and he has been missing for four days. I will not back down from my stand and will accept death better than slavery and will sacrifice even my life for freedom.

Chairman PTI said that the people also have to stand up now because if we remain silent in the face of oppression, future generations will not forgive. The death that comes during the struggle for freedom is great. And you have to insist on real freedom.

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ عدلیہ شدید دباؤ میں ہے اور ججز کے پاس نامعلوم نمبروں سے کالز آرہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ججز کو فون کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمھاری فائلیں ہمارے پاس پڑی ہیں اگر حکم نہ مانا تو کھول دی جائیں گی مگر مجھے عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہی ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور وہ سب کچھ بھول کر اب پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات دیکھ رہے ہیں، پولیس بھی اس رویے اور گرفتاریوں پر خوش نہیں ہے جبکہ ایماندار سرکاری افسران بھی اس رویے پر ناخوش ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گھر مسمار، کاروبار بند کرنے اور بچوں کو دھمکیوں جیسے سارے مظالم کے باوجود ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، میں نے کہہ دیا ہے کہ اگر دباؤ زیادہ ہے تو چھوڑ دو مگر امیدوار کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہا تو عوام ہمیں تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کی تاریخ میں کبھی ایسا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا، سارے ادارے مل کر یہ کام کررہے ہیں اور ان دانستہ اقدامات کی وجہ سے اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے جبکہ جرائم روکنے والے اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’میں بات چیت کرنے کو تیار ہوں مگر مجھے یہ سمجھا دیں کہ میرے بعد کیا ہوگا؟ یہ ایک پارٹی بنا کر ووٹر کو تقسیم کریں گے اور اُس میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے، یہ مخلوط حکومت قائم کریں گے اور مسلم لیگ ن کو تو عوام ووٹ ہی نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخلوط حکومت ملکی مسائل کا حل نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ پاکستان کو بڑے فیصلوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اب تیسری بار بھی مجھ پر حملہ کریں گے، میرے سیکیورٹی آفیسر کرنل عاصم کو بھی انہوں نے اٹھا لیا ہے اور وہ چار روز سے لاپتہ ہے، عوام گھبرائیں نہیں کیونکہ آپ سے زیادہ خطرہ مجھے ہے مگر میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا اور آزادی کے لیے جان تک قربان کردوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو بھی اب کھڑا ہونا پڑے گا کیونکہ اگر ہم جبر کے آگے خاموش ہوگئے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے دوران آنے والی موت عظیم ہے، ہمیں اب کھڑے ہونا ہوگا اور حقیقی آزادی پر ڈٹ جانا ہوگا۔

Leave a Comment